پنججگور ، آواران، دہشتگردوں کی سکیورٹی فورسز پر فاؤنگ ، 8اہلکار شہید ، 3زخمی ، علاقے میں سرچ آپریشن

پنججگور ، آواران، دہشتگردوں کی سکیورٹی فورسز پر فاؤنگ ، 8اہلکار شہید ، 3زخمی ...

آواران ،پنجگور (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)ضلع آواران اور پنجگور میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 8اہلکار شہیدجبکہ3زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق پیر کوآواران کے علاقے مشکے میں سکیورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل ٹیم پر شرپسندوں نے قریبی پہاڑوں سے فائرنگ اور راکٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چھ اہلکارحوالدار شبیر،سپاہی سراج ،سپاہی اللہ نذر،سپاہی بشیر،سپاہی عابد حسین ،سپاہی شیرازشہید جبکہ سپاہی احسن اورسپاہی راشد زخمی ہو گئے ،حملے میں زخمی ہونیوالے اہلکاروں اور شہداء کی میتوں کو سی ایم ایچ خضدار منتقل کردیا گیا ۔دوسری طرف پنجگور میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے دو جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا ،سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کے جوان گاڑی میں پانی لینے کیلئے جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افرادنے گاڑی کو نشانہ بنایا ،فائرنگ کے نتیجے میں دو جوان نائیک مختیاز،لائس نائیک اللہ جان شہید ہوگئے جبکہ ایک اہلکار سپاہی سیف اللہ زخمی ہوگیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی مزید کارروائی جاری ہے ۔

8اہلکار شہید

مزید : صفحہ اول