بہتر معاشی پالیسیو ں کی وجہ سے ہمارے دور میں تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں :طلال چوہدری

بہتر معاشی پالیسیو ں کی وجہ سے ہمارے دور میں تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں :طلال ...

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان کو بھی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑتا ہے ،(ن) لیگ کے دور میں ہم نے عالمی سطح پر آئل کی قیمتوں کے بڑھنے کے باوجود عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دی تا کہ عام آدمی کو ریلیف ملے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ہمارے دور میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر آئل اینڈ گیس کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو جاتا ہے جس کا براہ راست اثر ہماری عام عوام پر پڑتا ہے ۔آئل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت مہنگائی میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی پس کر رہ جاتا ہے ۔اور اس کے لئے روز مرہ کے اخراجات کو پورا کرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ نگران حکومت کو چاہئے کہ وہ ایک مربوط میکنزم بنائے تا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عا م آدمی پر نہ پر سکے ۔

مزید : صفحہ اول