تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز انچارج انویسٹی گیشنز تبدیل

تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز انچارج انویسٹی گیشنز تبدیل

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز لاہور بدر، نئے ایس ایچ اوز تعینات جبکہ انچارج انویسٹی گیشنز بھی تبدیل کر دئیے گئے۔ تفصیلا ت کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر لاہور کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو لاہور بدر جبکہ تمام تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنز بھی تبدیل کردئیے گئے ہیں۔ تبدیل ہونیوالے ایس ایچ اوز کو راولپنڈی پنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ اورملتان سمیت دیگر ریجنزمیں تبدیل کیا گیا ہے جبکہ فیصل آباد ، راولپنڈی، ملتا ن ، گوجرانوالہ اور دیگر اضلاع سے تبدیل ہوکر لاہور آنیوالے انسپکٹرز کو شہر کے 84 تھانوں کی کمان سونپ دی گئی ہے۔ لاہور بدر ہونیوالے ایس ایچ اوز سے گزشتہ رات تھانوں کا چارج واپس لے لیا گیا اور نئے تعینات ہونیوالے ایس ایچ اوز کو گزشتہ رات اور آج صبح تک اپنے تھانوں کے ایس ایچ اوز کا چارج سنبھالنے کا حکم دیا گیا ہے۔ لاہور کے تھانوں میں نئے تعینات ہونیوالے ایس ایچ اوز میں انسپکٹرعامر مشتاق کو ایس ایچ او گجرپورہ، انسپکٹرمحمد عادل کھچی کوسول لائن، انسپکٹرمحسن مجیدجٹھول کوقلعہ گجرسنگھ، انسپکٹر خداداد کو لٹن روڈ، محمد بشارش علی خاں کو مزنگ،رفاقت حسین ریس کورس، صولت بتول ایس ایچ او وویمن ریس کورس، محمد سلیم مغل پوہ، احمد عدنان طارق گڑھی شاہو، محمد قمر ساجد پرانی انارکلی، احمد یار شالیمار، بشیر حسین خاں فیکٹری ایریا، عنصر فاروق ڈیفنس سی، ناصر محمود پنوں سرور روڈ، سید زاہد حسین شاہ غازی آباد، جاویدحسین کو ایس ایچ او شمالی چھاؤنی تعینات کیا گیا ہے ۔ اسی طرح خالد محمود ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی، جاوید اقبال ڈیفنس اے، ارشد علی علوی ہڈیارہ، محمد کاشف ریاض ہیئر، ظفر اقبال باٹا پور، محمد یونس ہربنس پورہ، وقار احمد مصطفےٰ آباد، محمد ایوب ساہی باغبانورہ، نجم الثا قب برکی، محمد افضل مناواں، خضرحیات کو ڈیفنس بی، معصود نذیر لاری اڈہ، آفتاب احمد صدیقی شاہدرہ ٹاؤن، آفتاب احمد نولکھا، اختر محمود گوالمنڈی، بشارت ا حمد بھاٹی گیٹ، خالد اسلم لوہاری گیٹ، مدثر رفیق بٹ کو تھانہ شفیق آباد کا ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے ۔ اسی طرح محمد اسلم یکی گیٹ، محمد اقبال اسلام پورہ، محمد یونس رنگ محل، سرفراز یوسف نیو انارکلی، آصف محمود موچی گیٹ، کوثر نعیم ٹبی سٹی، منیب اقبال لوئر مال، مصطفےٰ کمال مستی گیٹ، رفعت محمود بھٹی کو راوی روڈ، شیخ نا صر محمود کو داتا دربار، سہیل ظفر اکبری گیٹ، محمد یعقوب بادامی باغ، یاسر مطلوب مصری شاہ، خواجہ خاور لطیف شادباغ، مظہرالحق شاہدرہ، احمد سجاد چوہنگ،ابدا لی عظیم مانگا منڈی، عرفان علی سبزہ زار، ثناء اللہ سندر، لیاقت حسین تھانہ ستوکتلہ، ملک عرفان صفدر رائے ونڈ سٹی، سجاد علی مصطفےٰ ٹاؤن، خرم شہزاد چیمہ جوہر ٹاؤ ن، گوہر عباس نواب ٹاؤن، مقبول سردار ٹاؤن شپ، منصور بلال گرین ٹاؤن، محمد افضل ہنجروال، محمد حسین قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، میاں عبدالقدیر شا د ما ن، محمد عامر ملک کو ایس ایچ او لیاقت آباد، محمد عنصر جاوید کوایس ایچ او گلبرگ، محمد خرم گل کو نصیر آباد، سمیع اللہ خاں کو نشتر کالونی، محمد عامر خان کوماڈل ٹاؤن، غلام اصغر طاہر کو ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن، محمد افضل کو تھانہ اچھرہ، محمد رفیق کو فیصل ٹاؤن، عابد محمود کو غالب مارکیٹ، محمد وارث کو کاہنہ، عارف محمود خان کو کوٹ لکھپت ، بشیر حسین سمن آباد، ظہور احمد مسلم ٹاؤن، اعجاز احمد کو تھانہ اقبال ٹاؤن کا ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے جبکہ عبدالعزیز کو ایس ایچ او گلشن اقبال، خالد محمود کو ملت پا ر ک، محمد سرفراز کوساندہ اور محمد طارق بن عزیز کو ایس ایچ او تھانہ وحدت کالونی تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح شہر کے تمام تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنز بھی تبدیل کر دئیے گئے ہیں جس میں تبدیل ہونیوالے انچارج انویسٹی گیشنز سے رات گئے تک چارج واپس لے لئے گئے ہیں، تاہم نئے تعینات ہونیوالے انچارج انویسٹی گیشن آج اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔

ایس ایچ اوز

مزید : صفحہ اول