انتخابات سے قبل دھاندلی خطرناک کھیل، نوازشریف

انتخابات سے قبل دھاندلی خطرناک کھیل، نوازشریف

لندن( مانیٹر نگ ڈیسک )سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل حالات سے گزررہاہے قومی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے پاکستان جاناچاہتاہوں۔انتخابات سے قبل دھاندلی خطرناک کھیل ہے۔دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق صدر میاں محمد نو از شریف نے کہا ہے کہ ملک میں خطرناک کھیل کھیلناپاکستان سے ناانصافی ہے،انتخابات سے قبل دھاندلی خطرناک کھیل ہے ، دھاندلی کی منصوبہ بندی کرنیوالے خام خیالی میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے گزررہاہے قومی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے پاکستان جاناچاہتاہوں۔ پاکستان کی 70سالہ تاریخ بدلنااورملک کامستقبل بنانامشن ہے، اہلیہ کی صحت یابی کے بعدپاکستان جاکرذمہ داریاں پوری کرناچاہتاہوں،آج کلثوم نوازکاسی ٹی اسکین ہواہے۔ امجدکھوسہ 1985سیڈی جی خان سے ہمارے ممبررہے ہیں۔ امجدکھوسہ کوپارٹی ٹکٹ واپس کرنے پرمجبورکیاجارہاہے۔

نوازشریف

مزید : صفحہ اول