مسلم لیگی بلدیاتی نمائندوں نے انتخابی ضابطہ اخلاق ہوا میں اڑادیا

مسلم لیگی بلدیاتی نمائندوں نے انتخابی ضابطہ اخلاق ہوا میں اڑادیا

لاہور(دیبا مرزا سے )صوبائی دارالحکومت میں بلدیاتی نمائندوں نے الیکشن کمیشن کے ضا بطہ اخلاق کو ہوا میں اڑا دیا ، چیئر مین ،وائس چیئر مین اورکونسلرز پا رٹی امیدواروں کو مکمل طور پر سپو رٹ کر رہے ہیں ۔یو نین کونسلو ں کے دفا تروں میں امیدواروں کیلئے کارنر میٹنگو ں کا انعقاد اور اس کے ساتھ طعام کا بندو بھی بلد یا تی نما ئندوں کی ذمہ لگا دیا گیا جبکہ مسلم لیگ( ن) سے بغاوت کر نیوالے اور مسلم لیگ( ن) کو چھو ڑ کر آزاد حیثیت سے لڑنیوالے امیدواروں کو بھی ان کے حلقوں سے بلد یا تی نما ئندے سپو رٹ کر رہے ہیں اور ان کی الیکشن مہم میں شا نہ بشا نہ حصہ لیتے نظر آرہے ہیں ۔تحریک انصا ف کے چیئر مینو ں نے ضابطہ اخلاق کی کھلی خلا ف ورزی پر الیکشن کمیشن سے سخت نو ٹس لینے کی اپیل کر دی ۔ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے پی ٹی آئی کے چیئر مین چو دھری اظہرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کی جانب سے بلد یا تی نما ئندوں کو انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے لیکن مسلم لیگ(ن) کے بلدیاتی نمائندے اپنے حلقوں میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن سے اپیل ہے وہ اپنی مانیٹرنگ ٹیموں کے ذریعے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف بھرپور ایکشن لے ۔

مزید : صفحہ اول