سیاست میں تشدد کی روایت سے جان چھڑاناہوگی

سیاست میں تشدد کی روایت سے جان چھڑاناہوگی

لندن(این این آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاست میں تشدد کی غلط روایت کو کچھ لوگوں نے پروان چڑھایا ٗ ہمیں پاکستانی سیاست میں تشدد سے جلد جان چھڑانی ہوگی۔لندن میں ہارلے سٹیٹ کلینک پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اختلاف پر اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہیے لیکن کچھ لوگوں کی سمجھ میں یہ بات نہیں آتی۔ انہوں نے سیاست میں تشدد کی غلط روایت کو پروان چڑھایا تاہم ہمیں پاکستانی سیاست میں تشدد سے جلد جان چھڑانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ والدہ کی طبیعت بہتر ہوتے ہی اپنے وطن واپس جائیں گے۔

مریم نواز

مزید : صفحہ اول