مناواں، مسلم لیگی امیدوار کے گن مینوں کو اسلحہ کی نمائش کرنے پر گرفتار کرلیاگیا
لاہور (کرائم رپورٹر) مناواں کے علاقہ میں الیکشن کی وجہ سے ہونے والی کارنر میٹنگ کے دوران مسلم لیگی امیدوار کے گن مینوں کو اسلحہ کی نمائش کرنے پر گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقہ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ روحیل اصغر کارنر میٹنگ میں اپنے گن مینوں کے ساتھ دفعہ 144نافذ ہونے کے باوجود اسلحہ سمیت موجود تھے ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان کے گن مینوں رشید اور حارث کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیااور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ نمبر607/18 درج کر لیا۔