شیخوپورہ :معمولی تلخ کلامی پر ملزمان کی فائرنگ ،ایک نوجوان زخمی
شیخوپورہ(بیورورپورٹ)بھدرومینارہ میں معمولی تلخ کلامی پر ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کو شدید زخمی کردیااورفائرنگ کرتا ہوافرار ہوگیا، پولیس کے مطابق مضروب عمران اورملزم انصر گادھی میں دوتین روز قبل معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی اورمذکورہ ملزم اپنے دوست نوید کی بیوی کی قبرکی کھدائی کررہاتھا کہ انصرگادھی سکنہ کرلکے نے اپنے 4 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ قبرستان میں پہنچ کر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر عمران شدید زخمی ہوگیا جس کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق عمران کی ٹانگ میں گولی لگی ہے جس کو طبی امدادفراہم کی جارہی ہے اوربہت جلد ملزمان کو گرفتارکرلیا جائے گا۔