شیخوپورہ:جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی،منشیات فروش گرفتار

شیخوپورہ:جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی،منشیات فروش گرفتار

شیخوپورہ(بیورورپورٹ) ڈی پی او شیخوپورہ کی طرف سے جرائم پیشہ افرا د کے خلاف چلائی جانے والی مہم میں ایس ایچ او تھانہ شر قپور نے کاروائی کرتے ہوئے بدنامے زمانہ منشیات فروش وقاض ولد فریاد علی کے قبضہ سے 1000گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرلیا ۔ایس ایچ او تھانہ مانانوالہ نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے بدنامے زمانہ منشیات فروش محمد خاں ولد محمد یقوب کے قبضہ سے 2000ہزار گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن نے دوران ناکہ جات ملزم محمد ظفر ولد اصغر کے قبضہ سے 30بور پسٹل معہ 8گولیاں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن نے دوران ناکہ جات ملزم محمدیسین ولدعبدالغفار کے قبضہ سے 30بور پسٹل معہ 5گولیاں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈی پی او شیخوپورہ ڈاکٹر سردارغیاث گل نے تما م ایس ایچ او کو ہدایت کی کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانونی شکنجہ اور زیادہ مضبوط کر دے اوران کی تما م نقل وحرکات پر خصوصی نظر رکھی جائے ۔

مزید : علاقائی