چونیاں،نوجوان چھریوں کے وار سے شدید زخمی،ہسپتال منتقل
چونیاں(نامہ نگار)قصبہ ہرچوکی میں ایک نوجوان محمدآصف کو چھریاں مار کر شدید زخمی کردیا گیا۔ جس کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال لایا گیا۔ جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ کچھ ماہ قبل اس نے کورٹ میرج کی تھی جس کا یہ شاخسانہ بتایا گیا ہے۔ پولیس تھانہ سٹی مصروف تفتیش ہے۔