ائیر وائس مارشل عرفان احمدکی آئی جی پنجاب سید کلیم امام کے ساتھ ملاقات

ائیر وائس مارشل عرفان احمدکی آئی جی پنجاب سید کلیم امام کے ساتھ ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) ائیر وائس مارشل عرفان احمدنے سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام کے ساتھ ملاقات کی۔ملاقات میں سیکیورٹی صورتحال اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے جبکہ پنجاب پولیس اور پاک فضائیہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پرائیر وائس مارشل عرفان احمد نے ڈاکٹر سید کلیم امام کو پنجاب پولیس کی کمان سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔آئی جی پنجاب کاکہنا تھا کہ پاک فضائیہ بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتیوں کی حامل فورس ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ملک کی فضائی سرحد کا دفاع کامیابی کے ساتھ کرتے ہوئے جرات و شجاعت کی تابندہ مثالیں قائم کی ہیں۔آئی جی پنجاب نے ائیر آفیسر کمانڈنگ سنٹرل ائیر کمانڈپاکستان ائیر فورس کا منصب سنبھالنے پر ائیر وائس مارشل عرفان احمد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ائیر وائس مارشل عرفان احمد نے صوبے میں امن و امان کے قیام کیلئے پنجاب پولیس کی پیشہ ورانہ خدمات اور جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال میں پنجاب پولیس کے جاری پراجیکٹس کی تعریف کی۔ ملاقات کے اختتام پر آئی جی پنجاب نے ائیر وائس مارشل عرفان احمد کوپنجاب پولیس کا یادگاری سووینئیربھی پیش کیا۔

Back to C

مزید :

علاقائی -