لارنس روڈ، صادق پلازہ کے عقب میں ٹرانسفارمر میں آتشزدگی

لارنس روڈ، صادق پلازہ کے عقب میں ٹرانسفارمر میں آتشزدگی

لاہور(خبرنگار) لارنس روڈ پر صادق پلازہ کے عقب میں بجلی کے ٹرانسفارمر میں اچانک آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے بجلی کے ٹرانسفارمر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آگ نے ٹرانسفارمر کے ساتھ ساتھ بجلی کی تاروں کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ تاہم فائربریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

مزید : علاقائی