جنوبی چھاؤنی، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 40سالہ شخص کو زخمی کردیا

جنوبی چھاؤنی، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 40سالہ شخص کو زخمی کردیا

لاہور (خبرنگار)جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 40سالہ شخص کو زخمی کر دیا،فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں 40سالہ منیر اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ اچانک دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں نے اس کے قریب موٹر سائیکل کھڑی کر کے اس پرفائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمی کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جہا ں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔پولیس نے زخمی کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ در ج کرلیا۔

مزید : علاقائی