شاہدرہ، نجی ہسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے خاتون جاں بحق

شاہدرہ، نجی ہسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے خاتون جاں بحق

لاہور(خبرنگار) شاہدرہ کے علاقہ میں ایک نجی ہسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے 25سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ میں واقع ایک نجی ہسپتال میں طیبہ نامی خاتون نے بچی کو جنم دیا۔اس دوران ڈاکٹر نے مبینہ طورپر اسے غلط انجکشن لگا دیا جس پر اس کی حالت غیر ہو گئی اور وہ ہسپتال میں دم توڑ گئی ۔ خاتون کے ورثانے مشتعل ہوکر احتجاج شروع کر دیا ۔احتجاج کے دوران ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور ہسپتال کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔شاہدرہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر انچارج ہسپتال ڈاکٹر یوسف کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : علاقائی