انویسٹی گیشن پولیس سول لائن نے ڈکیتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا

انویسٹی گیشن پولیس سول لائن نے ڈکیتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کر ائم رپو رٹر) انویسٹی گیشن پولیس سول لائن نے ڈکیتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی سول لائن انویسٹی گیشن عمران کرامت نے انچارج انویسٹی گیشن مقصود احمد اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم اورنگزیب کو گرفتار کر لیا۔ملزم اور نگزیب نے دو دن قبل شاپنگ کے سلسلے میں کراچی سے آنے والی فیملی افتخار احمد چوہدری اور اس کی بیوی عظمیٰ سے مال روڈ کے قریب اسلحہ کے زور پر واردات کی۔ دوران واردات مزاحمت کرنے پر ملزم نے افتخار احمد چوہدری اور اس کی بیوی عظمیٰ پرفائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ ایک گولی ملزم کی ٹانگ پربھی لگی اور وہ موقعہ سے فرار ہو گیا۔انچارج انویسٹی گیشن نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی تصویر حاصل کی اورزخمی حالت میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمد نے ڈکیتی کے ملزم کو گرفتارکرنے پرانچارج سول لائن کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔

مزید :

علاقائی -