پولیس اہلکاروں نے بوڑھی خاتون سے قربانی کے بکرے چھین لئے

پولیس اہلکاروں نے بوڑھی خاتون سے قربانی کے بکرے چھین لئے

لاہور(نامہ نگار)قربانی کابکراپسند آنے پردو بکرے چھین کرفرارہونے والے گشت پرمامور3پولیس اہلکار وں کے خلاف بوڑھی خاتون بکروں کے حصول اور قانونی کارروائی کروانے سیشن عدالت پہنچ گئی۔ معمرخاتون رضیہ بی بی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہے اورگھرکا چولہاجلانے کے لئے شہریوں کے قربانی کے جانورپال کرعیدکے موقع پران کوواپس کرنے کاکام کرتی ہے۔درخواست گزاررضیہ بی بی نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ مقامی زمیندارکے دو بکروں کوچارہ کھلانے کے لئے لے کر جا رہی تھی کہ گشت پرمامور تین کانسٹیبلوں برکت،وقاراورعتیق شاہ نے اس سے بکرے چھین لئے ہیں،عدالت میں درخواست گزار کے وکیل بابر علی نے عدالت سے استدعا کی کہ مذکورہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ایڈیشل سیشن جج نے قانون کے محافظوں کی طرف سے چھینے گئے قربانی کے بکروں کے معاملہ پرایس ایچ او مناواں سے 7جولائی کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Back to Co

مزید : علاقائی