پولیس افسران پر تشدد کیس میں ملزمان پر دہشت گردی کی دفعات بھی شا مل

پولیس افسران پر تشدد کیس میں ملزمان پر دہشت گردی کی دفعات بھی شا مل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کر ائم رپو رٹر)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس افسران پر گوجرہ کے قر یب تشدد کیس میں ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات بھی شا مل کر دی گئی ہیں،ملزمان کی لاہور ہائیکورٹ سے درخواست ہائے ضمانت بھی خارج ہوگئی ہیں۔ یہ بات ایس ایس پی موٹروے پولیس کامران عادل نے کیس کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی موٹروے پولیس محمد عامرذوالفقار خان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملزمان کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں اوران سے ہر ممکن قانونی طریقے سے نمٹا جائے گا۔آئی جی موٹروے پولیس کے آئی جی پنجاب سے رابطہ کرنے کے بعد پولیس افسران پر تشدد کیس میں ملزمان پر دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کر دی گئیں ہیں۔

مزید :

علاقائی -