معمولی نوعیت کے مقدمات کی فوری سماعت کے لئے سول کورٹ اور کچہریوں میں ماڈل کورٹس قائم

معمولی نوعیت کے مقدمات کی فوری سماعت کے لئے سول کورٹ اور کچہریوں میں ماڈل ...

لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی نے معمولی نوعیت کے مقدمات کی فوری سماعت کے لئے سول کورٹ اور کچہریوں میں ماڈل کورٹس قائم کردی ہیں۔سیشن جج لاہور نے حصول انصاف کے لئے آنے والے سائلین کو فوری انصاف فراہم کرنے کے لئے سول کورٹ،ضلع کچہری اور کینٹ کچہری میں ماڈل کورٹس قائم کردی ہیں،تینوں ماڈل کورٹس میں سول ججوں کو تعینات کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے۔ ماڈل کورٹس میں جن سول ججوں کو تعینات کیا گیا ان میں سول کورٹ میں سلمان آصف،ضلع کچہری میں بلال فیاض محمد عاطف اور کینٹ کچہری میں اسد اللہ خان جبکہ ماڈل ٹاؤن میں محمد قمر زمان شامل ہیں ۔پانچوں سول جج آج 3جولائی سے باقاعدگی سے کام کریں گے۔

Back to Co

مزید : علاقائی