سیٹھی موٹرز ورکشاپ کے مالک کے خلاف10لاکھ روپے ہرجانے کا دعوےٰ

سیٹھی موٹرز ورکشاپ کے مالک کے خلاف10لاکھ روپے ہرجانے کا دعوےٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے گاڑی کا انجن 83ہزار لے کربھی ٹھیک نہ کرنے اورصارف کو چکرلگوانے پرسیٹھی موٹرز ورکشاپ کوئنز روڈ کے مالک کو 20جولائی کو طلب کر لیاہے۔صارف عدالت میں علامہ اقبال ٹاؤن کے رہاشی عامر ریاض نے سیٹھی موٹرز ورکشاہ کوننز روڈ کے مالک کے خلاف اپنے وکیل کی وساطت سے10لاکھ روپے ہرجانے کا دعوےٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے اپنی گاڑی کا انجن ٹھیک کرانے کے لئے گاڑی دی جس کا مجھ سے 83ہزار روپے وصول کیا۔ جب گاڑی چلائی تو معلوم ہوا کہ انجن ٹھیک نہیں کیا گیا،فوری ورکشاپ رابط کیا تو اس کو گاڑی کھڑی کرنے کو کہا لیکن انجن ٹھیک نہ کیا، وہ ورکشاپ کے چکرلگالگا کر تنگ آ چکا ہے اورذہنی اذیت میں مبتلا ہو چکا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ اسے مذکورہ بالا ہرجانے کی رقم دلوائی جائے ۔

مزید :

علاقائی -