ر انا شہزاد اور لیاقت علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے فیروز پور سٹی ہاؤسنگ سکیم کیس میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے سابق پی ایس او رانا شہزاد اورلیاقت علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاہے جبکہ جبکہ 3ملزموں کو13جولائی تک مزید ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔احتساب عدالت میں نیب نے فیروزپور سٹی ہاؤسنگ کیس میں کروڑوں کی بے ضابطگیاں کرنے کے کیس میں گرفتار رانا شہزاد، لیاقت،ندیم،نعیم اور نذر احمد کو ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔عدالت کو بتایا کہ دو ملزمان رانا شہزاد اور لیاقت سے تفتیش کر لی گئی ہے جبکہ دیگر تین ملزمان ندیم،نعیم اور نذراحمد سے تفتیش جاری ہے ،عدالت نے وکلا ء کے دلائل کے بعد رانا شہزاد اور لیاقت کو جیل بھجوا دیا جبکہ نذرنعیم اور ندیم کو 13جولائی تک مزید ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے،علاوہ ازیں احتساب عدالت نے نیشنل بینک فراڈ کیس میں گرفتارمحمد عثمان سعید کو بھی 13جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے ۔