گردہ ٹرانسپلانٹ سکینڈل‘ایف آئی اے سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب

گردہ ٹرانسپلانٹ سکینڈل‘ایف آئی اے سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے گردہ ٹرانسپلانٹ سکینڈل میں ملوث ملزم عزیزالرحمن کی درخواست ضمانت پرسماعت 12 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی اے سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل کی عدالت میں گردہ ٹرانسپلانٹ سیکنڈل میں ملوث ملزم عزیزالرحمن کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ،ملزم نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ بے گناہ ہے اورگردہ ٹرانسپلانٹ سکینڈل میں ملوث نہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ اس کی ضمانت منظور کی جائے، ایف ائی اے کی جانب سے درج مقدمہ کے مطابق ملزم گردوں کی غیر قانونی خریدو فروخت کے کاروبار میں ملوث ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سے ملزم کے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت 12جولائی تک ملتوی کر دی۔

مزید : علاقائی