سپین کے مڈ فیلڈر ’’اندرے انیستا‘‘ کی ریٹائرمنٹ تلخ یاد بن گئی

سپین کے مڈ فیلڈر ’’اندرے انیستا‘‘ کی ریٹائرمنٹ تلخ یاد بن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)فٹبال ورلڈکپ سے سابق عالمی چیمپئن سپین کے غیر متوقع طور پر آؤٹ ہو جانے سے مڈ فیلڈر سپرسٹار اندرے انیستا کی ریٹائرمنٹ بھی تلخ یاد بن گئی۔34 سالہ اندرے انیستا اگرچہ ورلڈکپ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے تھے، لیکن ناک آؤٹ مرحلے میں پنلٹی شوٹ آؤٹس یعنی ٹوٹل قسمت کے کھیل میں ہار کر باہر جانے سے مڈفیلڈر کے انٹرنیشنل کیرئر کا اختتام تلخ ہو گیا۔