کامبلی نے بیوی کو چھونے پرگلوکارکے والدکی دھنائی کردی

کامبلی نے بیوی کو چھونے پرگلوکارکے والدکی دھنائی کردی

ممبئی(نیٹ نیوز) سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی اور ان کی اہلیہ اینڈریا ہیوٹ نے معروف بھارتی گلوکار انکت تیواری کے والد کی سرعام شاپنگ مال میں پٹائی کردی۔ونود کامبلی اور ان کی اہلیہ اینڈریا ہیوٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکار انکت تیواری کے والد نے سابق کرکٹر کی اہلیہ کو شاپنگ مال میں نامناسب انداز میں چھوا۔ جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ چکی ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق گلوکار انکت تیواری کے والد 59 سالہ آر کے تیواری نے شاپنگ مال میں سرعام سینڈل سے پٹائی کرنے کے خلاف سابق کرکٹر ونود کامبلی کی بیوی اینڈریا ہیوٹ اور ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ دوسری جانب 46 سالہ سابق کرکٹر ونود کامبلی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ نامناسب انداز میں اہلیہ کو چھونے والے شخص سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اپنے بیٹے کو بلا کر معاملے کو مزید خراب کرنے کی کوشش کی۔علاوہ ازیں بھارتی میڈیا میں نشر ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کرکٹر کی بیوی نے گلوکار کے والد کو سرعام تھپڑ رسید کر دیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی