سہ فریقی ٹی 20: گوروں سے ہار کا غصہ کینگروز نے شاہینوں پر نکال ڈالا

سہ فریقی ٹی 20: گوروں سے ہار کا غصہ کینگروز نے شاہینوں پر نکال ڈالا

ہرارے(نیٹ نیوز)سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا،پاکستانی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19.5 اوورز میں 116 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔آسٹریلوی قائد ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19.5 اوورز میں 116 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،شاداب خان 29، آصف علی 22 اور فہیم اشرف 21 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد حفیظ اور حسن علی بغیر کوئی رن بنائے، فخر زمان 6، حسن طلعت 10، کپتان سرفراز احمد 4، شعیب ملک 13، محمد نواز تھری 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سٹین لیک نے 8 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اینڈریو ٹائی نے 3، رچرڈسن اور سٹوئنس نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں کینگروز نے ہدف 11 ویں اوور کی پانچویں گیند پر صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، ایرون فنچ اور ڈی آرسی شارٹ نے ٹیم کو 3.2 اوورز میں 35 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، شارٹ 15رنز بنا سکے، ا فنچ اور ہیڈ نے 82 رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح دلائی، فنچ نے 33 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 68 رنز، ہیڈ 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، حسن علی نے ایک وکٹ لی۔

B

مزید : کھیل اور کھلاڑی