ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل،پروفیسر زیادہ میچز کھیلنے والے تیسرے پاکستانی

ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل،پروفیسر زیادہ میچز کھیلنے والے تیسرے پاکستانی

ہرارے(اے پی پی) محمد حفیظ زیادہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچز کھیلنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے، انہوں نے سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں کینگروز کے خلاف میچ میں شرکت کر کے ہم وطن کھلاڑی عمر اکمل کے زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، عمر اکمل نے 82 میچز کھیل رکھے تھے جبکہ حفیظ نے 83 میچز مکمل کر لئے ہیں،پروفیسر نے زمبابوے کے خلاف ہزار سے زائد رنز بنانے اور 50 وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستان کے دوسرے اور دنیا کے پانچویں آل راؤنڈر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

محمد حفیظ نے 79 میچز میں 1665رنز اور 51 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی