نگران حکومت عوام کی مشکلات کا فوری ازالہ کرے،ملک نعیم

نگران حکومت عوام کی مشکلات کا فوری ازالہ کرے،ملک نعیم

لاہور(سٹی رپورٹر)صدر صدا کاراں بازار موچی گیٹ ملک محمد نعیم نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافے غریب دشمنی ہے ۔ عوام مہنگائی ، بے روزگاری ، غربت کے ہاتھوں پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار ہیں ایسے حالات میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے کاروباری طبقے کا مزید چولہا ٹھنڈا کیا جار ہاہے ۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت فی الفور عوامی مشکلات کاازالہ کرے اور اضافہ کی گئی پٹرول کی قیمتوں کو پرانی قیمتوں پر بحال کیا جائے ۔

ملک نعیم

مزید : میٹروپولیٹن 1