آڑو میں وٹامن اے او ر پوٹاشیم کی وافرمقدار موجود ہے،احمد سلیمی

آڑو میں وٹامن اے او ر پوٹاشیم کی وافرمقدار موجود ہے،احمد سلیمی

لاہور ( سٹی رپورٹر)آڑو موسم گرما میں کثرت سے پیدا ہونے والا خشک سرد تاثیر کا حامل پھل ہے اس میں وٹامن اے اور پوٹاشیم سمیت کئی غذائی اجزا کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جبکہ دیگر اجزا میں وٹامن بی، رابو فلادین ، نیا سین ، وٹامن سی، کیلشیم، آئرن فاسفورس پروٹین اور کاربو ہائیڈریٹس بھی شامل ہیں، 100گرام آڑو جسم کو 45کیلوریز مہیا کرتا ہے، اطبا کے مطابق آڑو جلد کو صحت مند بنا کر اس کی رنگت نکھارتا ہے،پیٹ کے کیڑوں سے نجات دلانے میں مفید پایا گیا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار ماہرین طب پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی ، پروفیسر حکیم سید عمران فیاض ، حکیم محمد افضل میو،حکیم احمد حسن نوری، حکیم عطاء الرحمن صدیقی ، حکیم امجد وحید بھٹی ، حکیم محمد اسحاق، حکیم محمد احمد، حکیم محمد ابو بکر ، حکیم عبدالرزاق ربانی، حکیم فیصل طاہر صدیقی ،حکیم ڈاکٹر عمر فاروق گوندل اور ڈاکٹر سکندر حیات زاہد نے پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام آڑو کی افادیت کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ وٹامن اے سے بھرپور ہونے کی وجہ سے کینسر سے بچاؤ میں بھی مدد دیتا ہے۔ یہ 80 فیصد سے زائد پانی اور ڈائٹری فائبرکی بھر پور مقدار کی وجہ سے وزن پر قابو پانے کے خواہشمند افراد کیلئے بھی بہترین خیال کئے جاتے ہیں۔ طبی ماہرین اسے قبض کشا پھل قرار دیتے ہیں جبکہ یہ جسم میں غدود اور رسولیوں کی پیداوار کو روکنے میں بھی معاون جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کثرت سے اس کا استعمال کرتے ہیں۔ جس سے ان کے جوڑوں کا درد بہت حد تک کم ہو جاتا ہے۔

B

مزید : میٹروپولیٹن 1