شفاف انتخابات کو یقینی بنانا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے،ڈاکٹر جواد ساجد

شفاف انتخابات کو یقینی بنانا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے،ڈاکٹر جواد ساجد

لاہور )جنرل رپورٹر) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر جواد ساجد خان نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی اولین ذمہ داری ملک میں شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنانا اور اس سلسلہ میں عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے تاہم حکومت اور سرکاری محکموں کے روزمرہ معاملات کو احسن طریقہ سے جاری رکھنا بھی حکومتی ذمہ داری میں شامل ہے۔ ڈاکٹر جواد ساجد خان نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتا ہے لیکن مخیر اور صاحب ثروت لوگ بھی اپنی سوشل ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔انہوں نے یہ بات جناح ہسپتال میں آرتھوپیڈک یونٹii کے آؤٹ ڈور کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ آرتھوپیڈک آؤٹ ڈور کی رینوویشن پر 50لاکھ روپے لاگت آئی ہے جو مخیر حضرات نے فراہم کئے۔ مزیدبرآں آرتھوپیڈک یونٹ کے آپریشن تھیٹر کو بھی جدید بنایا جا رہا ہے جس پر مزید 50 لاکھ روپے لاگت آئے گیا

جواد ساجد

مزید : میٹروپولیٹن 1