پرائس مجسٹریٹوں کے 933چھاپے،63گرانفروشوں کو قابو کر لیا

پرائس مجسٹریٹوں کے 933چھاپے،63گرانفروشوں کو قابو کر لیا

لاہور(جنرل رپورٹر)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پرشہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور993 مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر20 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ42,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،41افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر63افراد کو گرفتار کروایا گیا۔27 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1