تین روزہ انسداد پولیومہم9جولائی کو شروع ہو گی

تین روزہ انسداد پولیومہم9جولائی کو شروع ہو گی

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحقکی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہور اور ڈی ڈی اوز ہیلتھ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں09جولائی سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو مہم 09 جولائی کو شروع ہو گی اور 11 جولائی کو ختم ہو گی جبکہ 12اور 13کو کیچ اَپ ڈے ہونگے۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے پولیو مہم کے حوالے سے ملاز مین کو ٹریننگ اور ویکسینیشن کی دستیابی کی ہدایت بھی کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1