سائز سے بڑے پوسٹرز اور بینرز کو اتارنے کا سلسلہ جاری

سائز سے بڑے پوسٹرز اور بینرز کو اتارنے کا سلسلہ جاری

لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی انفورسمنٹ ٹیموں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مقرر کردہ سائزوں سے بڑے پوسٹرز ،بینرز،بل بورڈ اور ہینڈ بلز کو اتارنے کا عمل دوسرے روز بھی جاری رہا۔انہوں نے گذشتہ رات(روڈز کے نام) پر سخت کریک ڈاؤن اور بلا تفریق بینرز اور سٹیمرز اتارنے کے عمل کو جاری رکھا ہے۔ ڈی سی لاہور نے بتایا کہ مانیٹرنگ افسران فیلڈ میں موجود ہیں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کوڈ آف کنڈیکٹ(ضابطہ اخلاق) پر عمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1