پی ایس پی نے سیاسی نہیں فلاحی اور اصلاحی منشور اپنایا،الطافشاہد

پی ایس پی نے سیاسی نہیں فلاحی اور اصلاحی منشور اپنایا،الطافشاہد

لاہور(سٹی رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چو ہدری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پی ایس پی نے سیاسی یاانتخابی نہیں فلاحی اور اصلاحی منشوربنایا۔عوام نے بار بارآزمائے ہوئے چہروں کو مستردکرنے کادوٹوک فیصلہ کرلیا،اس بار ووٹرزکارجحان پاک سرزمین پارٹی کی طرف ہے۔پی ایس پی نے امیدواروں کی نامزدگی کے معاملے میں معیارپرسمجھوتہ نہیں کیا۔پاکستانیوں کامعیارزندگی بلند اور اداروں پراعتماد بحال کرنے کیلئے پاکستان میں درست اوردوررس اصلاحات کی اشدضرورت ہے ۔ سیّدمصطفی کمال کے ویژن سے کراچی سمیت چاروں صوبوں میں روشنی ہوگی اورتعمیروترقی کادورشروع ہو گا ۔

۔ وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ چو ہدری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ پی ایس پی کے سربراہ سیّدمصطفی کمال 25جولائی کے عام انتخابات میں تاریخی کامیابی کے بعد اپنے انتخابی وعدے وفاکریں گے،سیّدمصطفی کمال کی ٹیم میں ہرشعبہ کے ماہرین موجود ہیں۔سیّدمصطفی کمال نے مادروطن کی مختلف بیماریوں کی تشخیص کر تے ہوئے ان سے نجات کیلئے دوابھی تجویز کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی عام پاکستانیوں کی واحدنمائندہ جماعت ہے۔ سیّد مصطفی کمال نے ریاست کی بقاء ، بہبود اور مضبوطی کیلئے سیاست کارخ کیا ، ریاست کے ساتھ سیاست کرنیوالے عناصر ناکام ونامرادہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کی خاطرووٹرزکی دہلیز پر سربسجودد ہونیوالے ڈھونگ کررہے ہیں ،25جولائی2018ء کی رات ان کے چہروں سے نقاب اترجائے گا۔

الطاف شاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1