انیلہ محمود کی انتخابی مہم شروع

انیلہ محمود کی انتخابی مہم شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) این اے 134متحدہ مجلس عمل کی نامزد امید وار انیلہ محمود نے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے جس کے تحت 257,256,255میں ورکرز کنوینشن منعقد کیا گیا جس میں انہوں نے ورکرز سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ پر فخر ہے کہ آپ اقامت دین اور کلمہ طیبہ کی سر بلندی کے لیے صبح شام کام کررہے ہیں پہلے بھی انتخاب آپ کی کوششوں سے لڑے ہیں بنیادی طور پر ان جمہوری سسٹم کے تحت ہم پارلمنٹ میں اسی انتخابی راستے سے قومی وصوبائی اسمبلی کا حصہ بن کر اصلاح کاکام کرسکتے ہیں ٓاج اس پاکستان میں زیادہ تر لوگ جاہتے ہیں کہ اسلامی نظام رائج کیا جائے اسلام کو پسند کرتے ہیں مگر اسلام دشمن طاقتیں نہیں چاہتی کہ یہاں قرآن کا قانون نافذ ہو ۔