صدر بازار میں جلسہ ، پاکستان بار کونسل کے صدر اور لیگی رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت
لاہور(نمائندہ خصوصی ) لاہور کے صوبائی حلقے پی پی157کے امیدوار شعیب صدیقی نے مختلف علاقوں میں طوفانی دوروں اور انتخابی جلسوں کاسلسلہ جاری رکھا ،انہوں نے لاہور کینٹ ،صدر بازار ،بہار شاہ روڈ،پی اے ایف کالونی اورملحقہ علاقوں میں کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا ،پاکستان بار ایسوسی ایشن کے صدر شکیل احمد بھٹی اور عزیز احمد بھٹی نے غازی آباد میں شعیب صدیقی سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیاجبکہ وارڈ 3سے محمد شہزاد ناگی ،یونین کونسل151سے امتیاز جٹ ، چونگی کے علاقے سے جاوید کھوکھر اور کھوکھر برادران اور جنج گھر کے اہلیا ن نے بھی شعیب صدیقی سے ملاقات میں عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور پی ٹی آئی کی انتخابی مہم میں بھرپور شرکت کا اعلان کر دیا ۔ پی پی 157میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار محمد شعیب صدیقی نے کہا کہ لاہور کے شہری ووٹ مانگنے والے نا اہل لیگیوں کا محاسبہ کریں گے اور انہیں اپنے علاقے کی غلاظت سے لے کر پینے کے آلودہ پانی کا نظارہ کرائیں گے ،انہوں نے کہا کہ ربع صدی تک لاہو رپر حکمرانی کرنے والے بتائیں کہ انہوں نے مسلسل10سال پنجاب حکومت رکھنے کے باوجود کیوں ایک بھی نیا ہسپتال نہیں بنایا،۔