مسلم لیگ(ن) ترقی کے دشمنوں کو شکست دے گی،مجتبیٰ شجاع الرحمن

مسلم لیگ(ن) ترقی کے دشمنوں کو شکست دے گی،مجتبیٰ شجاع الرحمن

لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 147 میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں مختلف یونین کونسلز کا فوری کیا اور کارنر میٹنگز اور استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018 کا الیکشن عوام دشمنوں اور جمہوریت کے درمیان ایک جنگ ہے۔ایک طرف ملک و قوم کی ترقی کے دشمن ہیں جنہوں نے 70سالوں میں ایک بی وزیراعظم کو پانچ سالہ معیاد پوری نہیں کرنے دی اور سازشوں کے ذریعے عوام کے منتخب وزیر اعظم کو برطرف کر کے جمہوریت کو ڈی ریل کیا۔

جبکہ دوسری جانب 20 کروڑ عوام کے حقیقی نمائندے جو ووٹ اور ووٹر کی عزت چاہتے ہیں۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ مسلم لیگ نے پانچ سالہ دور اقتدار میں ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا 10ہزار میگا واٹ بجلی بڑھائی۔60ارب ڈالر کا سی پیک منصوبہ دیا۔گوادر بندگاہ۔موٹروے اور سڑکوں کا جال بچھایا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ترقی اور خوشحالی کے بے مثال منصوبے دئے۔

شجاع

مزید : میٹروپولیٹن 1