کتاب کے نشان والے امیدواروں کی بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے،لیاقت بلوچ

کتاب کے نشان والے امیدواروں کی بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے،لیاقت بلوچ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی تحریک پنجاب کے صدرعلامہ سید سبطین حیدر سبزواری اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی سیکرٹری جنرل حلقہ این اے 130 سے امیدوار لیاقت بلوچ نے واضح کیا ہے کہ کتاب کے انتخابی نشان انتخابات میں حصہ لینے والا ہر امید وارپانچوں دینی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کامشترکہ امیدوار ہے۔ اورسب مل کر اس کی انتخابی مہم بھر پور انداز میں چلائیں گی۔ تکفیریت فتنہ ہے، متحدہ مجلس عمل نظام مصطفی کے نفاذ کا نعرہ لے کر اٹھی ہے۔ انشااللہ انتخابات جیت کر اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے اپنا بھر پور کردا ر ادا کریں گے۔ سیاسی کچرے اور مسلمہ کرپٹ عناصر کا مقابلہ کریں گے۔تمام سیاسی جماعتوں کو عوام تک رسائی کے یکساں مواقع میسر ہونے چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں رہائش گاہ قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی میں مرکزی انتخابی دفتر کے قیام کے موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا موسی ٰ رضا جسکانی، مولانا کاظم رضا نقوی، فرزند علی چھچھر، علی قاسمی، ملک شوکت علی، جعفر شاہ ، سلمان بلوچ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ رہنماوں نے کہا کہ دیانتدار قیادت صرف اور صرف متحدہ مجلس عمل کے پاس ہے۔ نظام مصطفی نافذ کریں گے۔ اسلامی مکاتب فکر کے درمیان انتشار پیدا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے مسلمہ کرپٹ عناصر اورسیاسی کچرے کو بری طرح شکست دے گی۔

بلوچ

مزید : میٹروپولیٹن 1