شاہدر ہ کے عوام نے ہمیشہ بھٹو کی پارٹی کا ساتھ دیا،زاہد اقبال

شاہدر ہ کے عوام نے ہمیشہ بھٹو کی پارٹی کا ساتھ دیا،زاہد اقبال

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123سے نامزد امیدوار زاہد اقبال ملک نے کہا ہے کہ شاہدرہ کی عوام نے ہمیشہ بھٹو شہید اور بی بی شہید کا ساتھ دیا ہے اور اب بھی شاہدرہ کی عوام کے دل پیپلز پارٹی کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔وہ شاہدرہ ٹاؤن میں صوبائی حلقہ پی پی 145کے امیدوار شہباز محمود بھٹی کے ساتھ اپنی انتخابی مہم سے خطاب کررہے تھے ۔زاہد اقبال ملک کا کہنا تھا کہ اس حلقہ سے کئی بار (ن) لیگ کو منتخب ہونے کا موقع ملا لیکن اس نے عوام کے لئے کچھ بھی نہ کیا بلکہ الٹا یہاں کی عوام سے (ن) لیگ نے زیادتی ہی کی ہے عوام الیکشن میں ان سے حساب لیں گے اور انہیں عوام کے جذبات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Back to Conversion Tool

مزید : میٹروپولیٹن 1