(ن ) لیگ جنوبی پنجاب سے لوٹوں کی سیاست کا خاتمہ کریگی،اعجازشفیع

(ن ) لیگ جنوبی پنجاب سے لوٹوں کی سیاست کا خاتمہ کریگی،اعجازشفیع

لاہور(سٹی رپورٹر ) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ ن لیگ جنوبی پنجاب سے لوٹوں کی سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کرے گی،ہر دور میں اقتدار کے مزے لینے والے عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے،میاں شہباز شریف نے پنجاب کی تاریخ میں سب سے زیادہ فنڈز جنوبی پنجاب پر خرچ کیے ہیں۔،بجلی ،پانی ،تعلیم اور صحت کی سہولیات ان دیہی علاقوں تک پہنچائیں جہاں کبھی تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا،انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے رہی ہے۔

،الیکشن سے بائیکاٹ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،ن لیگ ایک جمہوری جماعت ہے اور جمہوری پراسس پر یقین رکھتی ہے،ہم عوامی خدمت کی بدولت دوبارہ کامیابی حاصل کرینگے،دھرنے والوں کا مستقبل اندھروں میں ہے،عمران خان کے پا س کوئی ایجنڈا نہیں ہے، پانچ سال میں کے پی کے میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکے تو پورے ملک میں کیسا انقلاب لائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1