پیپلزپارٹی سے ڈیل نہیں ہوئی، سیاستدانوں پرپتھراؤ اچھی بات نہیں ، اسد عمر

پیپلزپارٹی سے ڈیل نہیں ہوئی، سیاستدانوں پرپتھراؤ اچھی بات نہیں ، اسد عمر

راولپنڈی(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے نوازشریف انتخابات سے ایک ہفتہ پہلے بائیکاٹ کر دینگے، پیپلزپارٹی کیساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، سیاستدانوں پرپتھراو اچھی بات نہیں میں اس کی مذمت کرتاہوں۔پی ٹی آئی رہنما نے دربار عالیہ موہڑہ شریف آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے نوازشریف انتخابات سے ایک ہفتہ پہلے بائیکاٹ کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ الیکشن کا بائیکاٹ کرے تو یہ ان کا سیاسی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں نہیں پورے اسلام آباد میں لوگ پانی کوترس رہے ہیں،عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی پہلی ترجیح پانی کے مسئلے کاحل ہوگا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسلام آباد میں 10کروڑ گیلن پانی کی کمی ہے، ہم نے پانی کیلئے قائمہ کمیٹی،سی ڈی اے اور سڑکوں تک کوشش کی۔

اسد عمر

مزید : علاقائی