پی پی 66 پھالیہ میں بڑا بریک تھرو، کئی دہائیوں سے حریف حلیف بن گئے

پی پی 66 پھالیہ میں بڑا بریک تھرو، کئی دہائیوں سے حریف حلیف بن گئے

پھالیہ(حاجی مدثر رشید سے)پی پی 66میں بڑا بریک تھرو،کئی دہائیوں کے حریف پھالیہ شہر کی فلاح و بہبود کے لیے ایک ہو گئے، سابق ایم این اے اور چیئرمین گروپ نے لیگی ایم پی اے کی حمایت کا اعلان کر دیان لیگ کے امیدوار کی پوزیشن مضبوط پی ٹی آئی کے امیدوار بھی ٹامک ٹوئیاں مارنے لگے،تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 66میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری شکیل گلزار کو ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے سینئر راہنما اورسابق ایم این اے چوہدری ظفراللہ تارڑ اور میونسپل کمیٹی پھالیہ کے چیئرمین امان اللہ بابر نے اپنے ہزاروں افراد کے ہمراہ مقامی میرج حال میں ن لیگ کے امیدوار سید طارق یعقوب رضوی کی مکمل حمایت کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ پھالیہ شہر کی ترقی اور وسیع تر مفاد میں ہم نے پھالیہ اتحاد کے پلیٹ فارم سے طارق شاہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور انشاء اللہ انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد ہم مل کر شہر کی بہتری کے لیے کام کریں گے سابق ایم پی اے سید طارق یعقوب رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے اتنے بڑے جم غفیر نے مجھے خرید لیا ہے میں چیئرمین گروپ اورظفراللہ تارڑ کا بے حد مشکور ہوں جنھوں نے شہر کی بہتری کے لیے انتخابات میں میری حمایت کا اعلان کیا ہے اور انشاء اللہ کامیاب ہونے کے بعد میں کبھی بھی آپ لوگوں کو مایوس نہیں کروں گا۔اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل حاصلانوالہ سید ریاض حسین شاہ،چیئر مین یونین کونسل جانو چک چوہدری عزیز وڑائچ،چیئر مین یونین کونسل دوگل چوہدری قمر شہزاد، وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی پھالیہ چوہدری اقبال حسن ،چوہدری وقار الحسن ،ڈاکٹر علی غیاث تارڑ،مرزا سجاد حیدر ،مرزا غلام احمد مغل،مرزا اقبال احمدسمیت ہزاروں افراد موجود تھے ۔

مزید : علاقائی