25 جولائی کو مقابلہ (ن) اور جنون کا ہے،عمر ڈار، عثمان ڈار

25 جولائی کو مقابلہ (ن) اور جنون کا ہے،عمر ڈار، عثمان ڈار

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار ،نامزد امیدوار این اے 73عثما ن ڈار ،نامزدامیدوار پی پی 36چوہدری محمد اخلاق نے کہا ہے کہ 25جولائی کو’’ بلا‘‘ شیروں اور وڈیروں کے ساتھ بہت برا سلوک کرے گا۔ چوروں کا احتساب کر لیا تو ہم ایک ناقابل تسخیر قوت بن جائیں گے۔ اب مقابلہ( ن) اور جنون کا ہے اور کبھی کوئی طاقت جنون کو نہیں ہرا سکتی ،بجلی نہ ہونے کے باعث ملکی معیشت تباہ ہورہی ہے ۔ اب ظلم کا نظام مزید نہیں چلنے دینگے ، غلطیوں سے سبق سیکھ کر قوم کو اپنی حالت خود بدلنی ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکپورہ میں اپنی انتخابی مہم کے دوران کارکنا ن سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام جماعتوں نے مک مکا کرکے لوٹ مار کا بازار گرم کیا اورعوام پر خرچ ہونے والا پیسہ خود ہی ہڑپ کرگئے۔ ملک میں بجلی ہے نہ پینے کا صاف پانی،لیکن اب ایسا نہیں ہوگا،پاکستان تحریک انصاف عوام کا خون چوسنے والوں کا شکار کرنے آئے ہیں اور سارے پرانے سیاسی اداکار ان کی گرفت میں ہیں،25جولائی کو بلا ان تمام نام نہادعوامی نمائندوں کا برا حال کردے گا۔ شریف برادران نے نوجوانوں کی قیمت لیپ ٹاپ سے لگائی لیکن نوجوان کمپیوٹرپر نہیں بکے گا کیونکہ ان کے اصل کپتان توعمران خان ہے۔مقررین نے کہا کہ ہم ایک نیا پاکستان بنائیں گے ، عوام اپنی حالت تبدیل کرنے کیلئے تیار رہیں۔نئے اور عظیم پاکستان کے نظریہ کیلئے جان مارنا ہے۔

Back to Conversion Tool

مزید : علاقائی