پی پی 196،ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے سجاد نا صر کا آزاد الیکشن لڑ نے کا فیصلہ
ساہیوال(بیورو رپورٹ) حلقہ این اے 147پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا پی پی 196سے پرانے نظریاتی کار کن میاں سجاد نا صر کو ٹکٹ نہ ملنے پر ان کا آزاد الیکشن لڑ نے کا فیصلہ ملحقہ حلقہ PP-197اور NA.147کے پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر دھڑوں نے میاں سجاد نا صر کی حمایت اور چو ہدری نو ریز شکور کی مخالفت کا اعلان کر دیا بالٹی کے نشان سے سیٹ جیت کر عمران خان کی جھولی میں ڈال دوں گا میاں سجاد نا صر کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے حلقہ جات PP-196,197,199میں ب ٹکٹوں کی مبینہ نا انصافی پر سیاست میں تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہو گئی ہیں حلقہ این اے 147اور PP-196میں میاں سجاد نا صر جنہیں پاکستان تحریک انصاف نے ٹکٹ نہیں دیا اور مظفر شاہ کھگہ کو دے دیا جس پر میاں سجاد نا صر نے بالٹی کے نشان پر آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے جس پر پارٹی رہنما نذر فتیانہ اور حلقہ پی پی 197سے چو ہدری نعیم نثار نے آرائیں برادری کے ہزاروں ووٹوں سمیت ان کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔حلقہ این اے 147سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رانا عمر شہزاد طاہر سے بھی ان ووٹرز کی حمایت کے لئے ایڈجسٹمنٹ ہونے کی تو قع ہے جبکہ رانا عامر شہزاد طاہر جو پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے حلقہ NA/147کے امیدوار ہیں کو چو ہدری نعیم نثار کی طرف سے ہزاروں آرائیں برادری کے ووٹرز کی حمایت حاصل ہوگی ۔با ور کیا جاتا ہے کہ میں سابق ممبر قومی اسمبلی میاں انوار الحق رامے بھی آرائیں برادری کے ساتھ حلقہ پی پی 199اور PP-197میں آرائیں امیدواروں میاں سجاد ناصر،چو ہدری نعیم نثار اور چو ہدری عمر اسحاق کی حمایت کریں گے جسکی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے چو ہدری نو ریز شکور ،مظفر شاہ کھگہ،سرمد شفقت ،شیخ محمد چوہان کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔پیر ولایت شاہ کھگہ مسلم لیگ (ن) میں ہونے کی وجہ سے چو ہدری نوریز شکور کی کوئی مد دنہیں کر سکیں گے جبکہ ایک اور آزاد امیدوار متحدہ مجلس عمل پیر ہارون شاہ کھگہ بھی نوریز شکور کے بڑی تعداد میں ووٹ تو ڑیں گے۔متحدہ مجلس عمل کے چو دھری کرام الحق ایڈووکیٹ اور تحریک لبیک کے شہزاد خاں اور خالد صدیق کامیانہ بھی نو ریز شکور کیلئے بڑا چیلنج ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے سید عمران احمد شاہ اپنے رو حانی اور سابقہ کا موں کی وجہ سے الیکشن میں بھر پور طریقے سے ان ہیں۔رانا عا مر شہزاد پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی ووٹوں کے علاوہ مختلف منحرف دھڑوں اور برادریوں کے تعاون سے اچھی پو زیشن پر ہیں۔ حلقہ این اے 148اور pp.198سے حاجی محمد یار ڈھکو اور انکے بھتیجے فیصل جلال ڈھکو کی پو زیشن بہتر ہے چو ہدری محمد اشرف لیڈر اور ملک محمد ارشد اور ایک آزاد امیدوار چو ہدری آصف اور سابق وفاقی وزیر تعلیم پی پی پی کے غلام فرید کاٹھیا ایڈووکیٹ کا سامنا