جمشید مارکر کی سفارتی کامیابیاں قابل ستائش ہیں، نگران وزیراعظم
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا ہے کہ جمشید مارکر کی سفارتی کامیابیاں قابل ستائش ہیں،وہ بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل تھے بحیثیت انسان جمشید مارکر قابل قدر شخصیت ہیں،وہ محب وطن پاکستانی تھے، جمشید مارکر تاریخی بین الاقوامی معاہدوں کا حصہ رہے۔ دفتر خارجہ میں گزشتہ روز جمشید مارکر ہال کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہاکہ جمشید مارکراہم دارالحکومتوں میں سفیر رہے ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔اس موقع پر نگران وزیرخارجہ عبداﷲ ہارون نے کہا کہ جمشید مارکر کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمشید مارکر نے کئی دہائیوں تک ملک کی خدمت کی وہ تاریخی بین الاقوامی معاہدوں کا حصہ رہے۔