انتخابات 2018ء ملک بھر سے قومی اسمبلی کیلئے 3675، چاروں صوبائی ایوانوں کیلئے 8895امیدوار

انتخابات 2018ء ملک بھر سے قومی اسمبلی کیلئے 3675، چاروں صوبائی ایوانوں کیلئے ...

اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018میں حصہ لینے والے امیدواروں کے حتمی اعدادوشمار جاری کرد یئے ،ملک بھر سے قومی اسمبلی کی 342 نشستوں کیلئے 3675امیدوار حصہ لیں گے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 728 نشستوں کیلئے 8895امیدوار میدا ن میں اتریں گے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے جاری کردہ حتمی اعداو شمار میں تبایا کیا ہے عام انتخابات 2018میں بلوچستان سے قومی اسمبلی کے 303امیدوار میدان میں اتریں گے جن میں سے جنرل نشستوں پر 287جبکہ خواتین کی نشستوں پر 16امیدوار ہوں گی جبکہ صوبائی اسمبلی کی 65نشستوں کیلئے 1007امیدوار میدان میں اتریں گے جن میں 943جنرل نشستوں پر ،42خواتین کی نشستو ں پر جبکہ 22اقلیتی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیں گے ۔خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کیلئے 760امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے جن میں سے 725جنرل نشستوں پر جبکہ 35خواتین کی نشستوں پر امیدوار ہوں گی جبکہ خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی 124نشستوں کیلئے 1264امیدوار میدان میں اتریں گے جن میں 1165جنرل نشستوں ،79خواتین کی نشستوں جبکہ 20امیدوار اقلیتوں کی نشستوں پر حصہ لیں گے ۔پنجاب سے قومی اسمبلی کیلئے 1696امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے جن میں جنرل نشستوں پر 1623جبکہ خواتین نشستو ں پر 73امیدوار شامل ہیں ۔ پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی 371 نشستوں کیلئے 4242امیدوار ہیں جن میں 4036جنرل نشستوں پر ،174خواتین کی نشستوں پر جبکہ 32امیدواراقلیتوں کی نشستوں کیلئے انتخابات میں حصہ لیں گے ۔سندھ سے قومی اسمبلی کیلئے 872 ا میدوار انتخابات میں حصہ لیں گے جن میں جنرل نشستوں پر 824جبکہ خواتین نشستوں پر 48امیدوار شامل ہیں ۔ سندھ کی صوبائی اسمبلی کی 168نشستوں کیلئے 2382امیدوار ہیں جن میں 2252جنرل نشستوں پر ،91خواتین کی نشستوں پر جبکہ 39امیدواراقلیتوں کی نشستوں کیلئے انتخابات میں حصہ لیں گے ۔قومی اسمبلی کی اقلیتوں کی نشستوں کیلئے 44امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے ۔

امیدوار تعداد

مزید : علاقائی