مختلف سیاسی جماعتوں کے سینکڑوں کارکنوں کی پی ایس پی میں شمولیت

مختلف سیاسی جماعتوں کے سینکڑوں کارکنوں کی پی ایس پی میں شمولیت

کراچی (این این آئی)پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ لوگ ہم سے کہتے تھے کہ گھر سے باہر کیسے نکلوگے اور آج یہ پوچھتے ہیں الیکشن کیسے جیتوگے انشاء اللہ جس طرح اللہ تعالیٰ نے ہمیں لوگوں کے دلوں میں بٹھا دیا ایسے ہی ہم الیکشن بھی جیتیں گے آج سے دو دن پہلے ایک بہت اچھی خوشخبری آئی تھی مردم شماری میں کراچی کی آبادی ستر لاکھ لوگ کم گنے گئے ہیں اور پیپلزپارٹی کا وزیراعلی مشترکہ مفادات کونسل میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ کی آبادی تسلیم کرکے دستخط کرکے آچکے ہیں کیونکہ آبادی شہری علاقوں کی کم شمارکی گئی ہے جہاں پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک نہیں ہے کتنے افسوس کی بات ہے کہ وسائل میں سندھ کو ہر چیز 70لاکھ کم آبادی کے لحاظ سے ملے گی میری جانب سے دائر پٹیشن کے نتیجے میں ہیئرنگ میں ہماری درخواست کو قبول کرکے الیکشن کے بعد کھلی عدالت میں سنا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس صاحب کا انتہائی مشکور ہو ں کے انہوں نے ہماری درخواست سنی اور اب دس ستمبر کو اس کی پیشی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ یہ سب ہم پر تو واجب بھی نہ تھا اصل میں تو اس کی کوشش ان کو کرنی چاہئے تھی جن کو ووٹ بھی دئے گئے اور فطرہ زکوۃ اور کھالیں بھی اس شہر کے لوگ دیتے رہے لیکن اصل میں یہ لوگ آپ کے مسائل حل ہی نہیں کرنا چاہتے 2013میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے اسمبلی میں نادرا سے ڈیٹا منگوایا جس کے تحت کراچی کی آبادی 2کروڑ14لاکھ تھی تو آج 2018 میں کیسے آبادی ایک کروڑ 60لاکھ ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ پریس کانفرنس بہت ہی اہم ہے ہمارے پاس ہر پارٹی سے لوگ آرہے ہیں یہ سب لوگ ہمارے قول وفعل میں تضاد نہ دیکھ کر آئے ہیں دعا زبیر پاکستان تحریک انصاف سے آئی ہے ،سید ضمیر الحسن رضوی ،راشد بیک اے پی ایم ایل اعظم حمزہ رحیم رضوی عدیل سندیپ کمار اویز کمال پاکستان مسلم لیگ ق کے سید جعفرالحسن پوری پی ایم ایل ق کی ٹیم ہمارے ساتھ شامل ہوئے ہیں، لیاری سے تقریبا 80کے قریب نوجوان جوائن کر رہے ہیں ایم کیو ایم سے 96کارکنان آئے ہیں اس میں ایک یوسی چیئرمین ہیں۔ شادمان ٹاؤن سے حقیقی سے آنے والوں کی تعداد سات ہے جماعت سے ایک اے این پی سے ایک اے پی ایم ایل سے گیارہ اور اسکے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سے 70کے قریب جن میں فرہین صدیقی بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی بنا کر دکھایا کوئی کرپشن نہیں کی یہ کرکے دکھانے والا جملہ کسی کے پاس نہیں سوائے پی ایس پی والوں کے اپنے غصہ کو کنٹرول کرکے الیکشن کے دن کا انتظار کرو میں نے اپنی تقریر میں خواجہ اظہار رکے چہرے کی حوالے سے جو بات کی تھی اس پر میں معذرت چاہتا ہوں ۔ اس مو قع پر پی ٹی آئی کی رہنمادعا زبیری نے کہاکہ تبدیلی کا سفر رکا نہیں بلکہ تبدیلی کا سفر اپنے کے ساتھ یک نئی سمت میں دوبارہ شروع کیا ہے ۔ اس مو قع پر عوامی نیشنل پارٹی پیر�آباد یو سی 10کے صدر طاہر خان، بہادر زیب ،دادو، اصرار، اسلام زادہ نے بھی شمولیت اختیار کی ۔

مصطفی کمال

مزید : علاقائی