حوثیو نے ہتھیار نہ ڈالے تو فیصلہ کن فوجی کارروائی ہو گی : یمنی صدر

حوثیو نے ہتھیار نہ ڈالے تو فیصلہ کن فوجی کارروائی ہو گی : یمنی صدر

صنعاء (این این آئی) یمن کے آئینی صدرعبد ربہ منصور ھادی نے ایران نواز حوثی باغیوں پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ الحدیدہ شہر سمیت تمام شہروں میں ہتھیار ڈال دیں ورنہ ان کے خلاف فیصلہ کن فوجی کارروائی کی جائے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن کی عسکری قیادت کے ایک اجلاس سے خطاب میں صدر ھادی نے کہا کہ حوثی ملیشیا اور اس کے پشت پناہ ایران کے پاس صرف دو ہی راستے ہیں۔ وہ بغاوت کے بجائے ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہو جائیں یا جنگ کے لیے تیار رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور حوثیوں کو ہٹ دھرمی اور ٹال مٹول کی پالیسی کے بجائے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے ہوں گے۔ جب تک الحدیدہ میں حوثی باغی ہتھیار نہیں ڈالیں گے سیاسی بات چیت کا عمل آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ سیاسی عمل میں پیش رفت کے لیے حوثیوں کا ہتھیار ڈالنا لازمی ہے۔ حوثی باغی ہتھیار پھینک کر شہروں سے نکل جائین اور اقوام متحدہ کی قرارداد 2216 پرعمل درآمد میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

Back to Conversion Tool

مزید : علاقائی