عوام لینڈ ،ڈرگ اور ٹرالرز مافیا کو ووٹ نہ دیں،میر چاکر مینگل

عوام لینڈ ،ڈرگ اور ٹرالرز مافیا کو ووٹ نہ دیں،میر چاکر مینگل

پسنی (این این آئی) بی این پی عوامی کے مرکزی فشریز سیکرٹری میر چاکر مینگل نے کہاہے عوام لینڈ مافیا،ڈرگ مافیا اور ٹرالرز مافیا کو ووٹ نہ دیں۔انہی نمائندوں نے دس اور پانچ سال تک اقتدار میں رہ کر عوام کے استحصال کے سوائے کچھ اور نہیں کیا، استحصالی قوتیں آج پھر مید ا ن الیکشن میں آکر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہی ہیں کیونکہ ان نمائندوں کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے ، ان کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ۔ اس وقت پسنی مختلف مسائل کا شکار ہے جہاں ہماری مائیں بہنیں پانی کے حصول کے لئے سر پر مٹکے اٹھا کر پھر رہی ہیں۔ بجلی کی صورتحال بھی ابتر ہے، جب یہ نمائندے پانی وبجلی کے مسائل حل نہیں کرسکتے تو عوام کی بہتری و خوشحالی کیلئے کیا کریں گے؟ گزشتہ نمائندوں نے پسنی فش ہاربر کو تباہ ، کروڑوں روپے کی کرپشن کی ،بحر بلوچ میں غیر قانونی ٹرالنگ میں بھی یہی نمائندے ملوث ہیں۔ بی این پی عوامی ضلع گوادر کے عوام سے یہی امید رکھتی ہے 25 جولائی کووہ انتخابی نشان اونٹ پر مہر لگا کر بلوچ اور علاقائی دوستی کا بھرپور ثبوت جبکہ مافیا کو شکست سے دوچار کرنے میں ہمارا ساتھ دیں گے۔

میر چاکر مینگل

مزید : علاقائی