نواز شریف ، مریم الیکشن سے قبل آکر انتخابی مہم چلائینگے، طلال چوہدری

نواز شریف ، مریم الیکشن سے قبل آکر انتخابی مہم چلائینگے، طلال چوہدری

جڑانوالہ (این این ائی)سابق وفاقی وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے زرداری عمران گٹھ جوڑ کا مقصد آئندہ انتخابات کے بعد آصف زرداری کو صدر اور عمران خان کو وزیر اعظم بنانا ہے۔وزارت عظمیٰ لوٹوں سے نہیں ووٹوں سے ملے گی۔وہ حلقہ پی پی 100کے امیدوار شاہد اقبال اعوان اور پی پی 101-سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رائے حیدر علی کھرل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں حلقہ این اے 102-سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا فاٹا اور کراچی سمیت ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ نواز شریف کا اہم کارنامہ ہے نواز شریف سے لڑائی لڑنے والے پاکستان کا نقصان کر رہے ہیں اگر موٹر وے اور سی پیک منصوبے مکمل کروانے ہیں تو پھر وو ٹ نواز شریف کو دینا ہوگا، 25جولائی کو شہباز شریف کراچی کی سیٹ بھی جیتیں گے، جس پیسے سے کراچی اور سندھ کا کچرہ اٹھایا جانا تھا وہ زرد ا ری کی جیب میں چلا گیا ۔مسلم لیگ (ن) کے مخالفین کو عوام سے کچھ ملنا ہے اور نہ ہی عدالت سے ،مایوسی ان لوگوں کا مقدر ہے۔نواز شر یف کیساتھ پہلے بھی ظلم کیا گیا اور اب بھی کیا جا رہا ہے پہلے انہیں باپ کے جنازے کو کندھا نہ دینے دیا گیا اور اب اپنی بیگم کی تیمار داری کیلئے نہ جانے دیا گیا اور وہ اپنی اہلیہ سے بات بھی نہ کر سکے ، نواز شریف اور مریم نواز الیکشن سے پہلے ملک آکر انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے ۔

طلال چوہدری

مزید : علاقائی