مسٹرجسٹس انوارالحق نے لاہورہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

مسٹرجسٹس انوارالحق نے لاہورہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج مسٹرجسٹس محمد انوارالحق نے لاہور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف اٹھالیا ہے۔ جسٹس سردار محمد شمیم احمد خان نے ان سے حلف لیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے ججز لاؤنج میں ہونے والی سادہ اور پْروقار تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان ، سینئر وکلاء ، صوبائی سول افسروں اور عدالت عالیہ کے افسران نے شرکت کی۔ مسٹرجسٹس محمد انوارالحق قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے ،چیف جسٹس محمد یاور علی دو ہفتوں کے لئے نجی دورہ پر بیرون ملک ہیں۔

قائم مقام چیف جسٹس؍ حلف

مزید : علاقائی