عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست مسترد

عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست مسترد

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ این اے 131لاہورسے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ درخواست گزارجہانگیر ڈوگرکے وکیل احمد فہیم بھٹی نے موقف اختیار کیا کہ کاغذات نامزدگی پر عمران خان کے دستخط مطابقت نہیں رکھتے، انہوں نے اپنے خاندان کی درست تفصیلات فراہم نہیں کیں اور اثاثہ جات چھپائے، عمران خان نے ٹیریان سے متعلق حقائق کاغذات نامزدگی میں چھپائے،انہوں نے جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا،عدالت جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرے، عدالت نے متاثرہ فریق نہ ہونے کی بناء پر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

درخواست مسترد

مزید : علاقائی